اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے دہشتگردوں کے مقابلے میں مزاحمت کے محور کو مضبوط و مستحکم بنانے میں ایران کے کردار کی قدردانی کی ہے۔ انھوں نے ایران و شام کے اقتصادی تعلقات کی توسیع سے متعلق کمیٹی کے سربراہ رستم قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حکام اور عوام کے ساتھ ایران کے حکام اور عوام کی استقامت نے علاقے میں صیہونی حکومت کے منصوبوں اور مغرب کی سازشوں کے مقابلے میں مزاحمت کے محور کو مضبوط و مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شام کے وزیراعظم نے کہا کہ سنہ دو ہزار پندرہ محور مزاحمت اور ان تمام قوموں کا سال ثابت ہوگا جو دہشتگردوں، یورپیوں اور صیہونیوں کے تسلط کے نتیجے میں مسائل کا سامنا کررہی ہیں۔وال الحلقی نے کہا کہ ایران اور شام کے تجارتی و اقتصادی تعلقات بھی نمایاں حد تک فروغ پائے ہیں جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ فریقین، سیاسی تعلقات کو بھی مستحکم بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔اس ملاقات میں رستم قاسمی نے بھی کہا کہ ایران و شام، علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایک ہی محاذ پر قائم ہیں۔
.......
/169